Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

حُسَینرَضِیَ اللہ عنہآتے ہوئے دکھائی دئیے! اُنہیں دیکھ کر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ بےچین ہو گئے اور فرمایا: خُدا کی قسم! کپڑے بانٹنے پر مجھے بالکل خوشی نہیں ہوئی...!! عرض کیا گیا: اے اَمِیُر الْمُؤمِنِین! اس کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: ان 2شہزادوں کو تو کپڑے پیش ہی نہیں ہوئے۔ پِھر آپ نے فورًا یمن کے گورنر کو خط لکھا، فرمایا: فورًا 2بہترین اور قیمتی جوڑے بھجوائے جائیں۔ چنانچہ 2 بہترین اور قیمتی جوڑے حاضِر کئے گئے، آپ نے حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہ عنہما کو پیش کئے، جب انہوں نے وہ نئے اور قیمتی کپڑے پہن لئے تو فرمایا: ہاں! اب میرے دِل کو چین آیا ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی...!! یہ بلند رُتبہ لوگ پیارے آقا کے پیارے شہزادوں سےکس حد تک محبّت فرمایا کرتے تھے...!! اللہ پاک صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا صدقہ ہمیں بھی امامِ حَسَن و حُسَینرَضِیَ اللہ عنہکی سچّی پکّی محبّت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

وہ جنّت میں ہمارے ساتھ ہو گا...!!

امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کا فرمانِ عالی شان ہے: جو ہم سے دُنیا کی خاطِر محبّت کرتا ہے تو بیشک دُنیا دار تو کسی بھی نیک یا بَد سے محبّت کر لیتا ہے، ہاں! جو ہم سے صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر محبّت کرتا ہے، وہ اور ہم قیامت کے دِن ایسے ایک ساتھ ہوں گے، یہ کہہ کر آپ نے شہادت کی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو مِلا دیا۔([2])

کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اصحاب و اہلِ بیت کا                     ہے خُدائے مصطفیٰ، اصحاب و اہلِ بیت کا


 

 



[1]...سیر اعلام النبلاء، جلد:4، صفحہ:406۔

[2]...معجم کبیر، جلد:2، صفحہ:247، حدیث:2811۔