Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

زینُ العابِدین رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میرے اَبُّو جان امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ دِن رات میں ایک ہزار نوافِل ادا کیا کرتے تھے ([1]) * امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ کے مُتَعَلِّق یہ بھی منقول ہے کہ آپ نے 25 حج پیدل ادا فرمائے۔([2])

امام حُسَیْن کی 4 پسندیدہ عِبَادات

عاشُوراء کی رات جب امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ عنہ میدانِ کربلا میں تھے،آپ نے اپنے بھائی جان حضرت عبّاس علمبردار رَضِیَ اللہ عنہ سے فرمایا: کسی طرح جنگ کو کل تک کے لئے ملتوی کروا دیجئے! تاکہ آج رات ہم اللہ پاک کی عِبَادت کر سکیں، اللہ پاک خُوب جانتا ہے کہ مجھے (1):نماز پڑھنا(2):قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا (3):کثرت سے دُعائیں مانگنا اور (4):کَثْرت سے اِسْتَغْفَارکرنا بہت پسند ہے۔ ([3])

پیارے اِسلامی بھائیو!محبّت اطاعت کرواتی ہے،امام ِ عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ سے ہماری محبّت کیسی ہے؟ ذرا ہم غور کریں ؟10 محرم شریف کی رات امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ کی ظاہری زندگی مُبارَک کی آخری رات تھی مگراللہ پاک کی عبادت کا ذوق و شوق دیکھئے؟ اور عین شہادت کے وَقْت بھی آ پ رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ الٰہی میں سَجْدے کی حالت میں تھے۔

کاش!کاش!کاش!ہم غلامانِ امام حسین بھی اپنے محبو ب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عبادات و ریاضات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز گُزاریں۔یادرکھئے ! حدیثِ پاک میں ہے: بندہ اُسی کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ محبّت کرتا ہوگا۔([4])اگر ہم زَبان


 

 



[1]...عقد الفرید، باب من کلام الزہاد و اخبار العباد، جلد3، صفحہ:115۔

[2]...اُسد الغابہ، رقم:1173، جلد:2، صفحہ:27،۔

[3]...البدایہ و النہایہ، جز:8، جلد:4، صفحہ:573۔

[4]... ترمذی، کتاب الزہد، باب ماجاء ان المرء مع من احب، صفحہ:568، حدیث:2387۔