Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
بیٹھے ہیں، وہ حلقہ امامِ عالی مقام امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہیں امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ عنہ...!! آپ مسجد میں عِلْمِ دین کا درس دیا کرتے تھے...!! اے عاشقانِ امام حُسَین! آ پ بھی ہمت فرمائیے! عِلْمِ دِین سیکھنے والے بن جائیے! سکھانے والے بن جائیے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ امام حُسَین مسجد درس دیتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں۔ آپ بھی مسجد دَرْس میں شرکت کیا کیجئے! اگر دَرْس دے سکتے ہیں تو دینے والے بن جائیے، ورنہ سننے والے بن جائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! * عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا * اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا * نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا * گھر سے ہی دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر کے چلیں گے تو راہِ عِلْمِ دِین میں چلنے کا ثواب ملے گا * اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مخلوقات حتی کہ دریا کی مچھلیاں بھی دُعا کریں گی۔
میں مبلغ بنوں سنتوں کا خوب چرچا کروں سنتوں کا
یاخُدا دَرْس دُوں سنتوں کا ہو کرم! بہرِ خاکِ مدینہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(5):امام حُسَین کی عِبَادات
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا، سلطانِ کربلا امام عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ بہت عِبَادت گزار، متقی اور پرہیز گار تھے، علّامہ اِبْنِ اَثِیْرجَزرِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: * امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ کَثْرت سے نمازیں پڑھتے، روزے رکھتے، حج کرتے، صدقہ و خیرات کرتے اور ہر بھلائی کا کام بجا لایا کرتے تھے([2]) * شہزادۂِ امامِ عالی مقام حضرت امام