Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا ([1]) * الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے * عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے * نیک صحبت میں بیٹھنا اور * مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے * ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا * ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی پکی نیّت فرمائیے کہ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہر جمعرات پابندی کے ساتھ خود بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروں گا اور نیکی کی دعوت دے کر دوسروں کو بھی ساتھ لایا کروں گا۔

ٹیبل ٹینس کا شوقین کیسے سُدھرا...؟

کراچی کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ وہ مذہبی ذِہن نہ ہونے کی وجہ سے فضولیات میں اپنے دِن رات گزار رہے تھے، گُنَاہوں کا بھی سلسلہ تھا، اور انہیں ٹیبل ٹینس کا بےحد شوق تھا، شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مَصْرُوف ہو جاتے اور بعض اَوْقات یہ سلسلہ رات گئے تک جارِی رہتا، ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انہیں اور ان کے ساتھ کھیلنے والوں کو نماز پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی، اسلامی بھائی انہیں مسلسل نیکی کی دعوت پیش کرتے رہے، آخر یہ ٹیبل ٹینس کے شوقین ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگے، الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا دِل نرم ہو گیا، ان کے سیاہ دِل کی کالَک اُترنے لگی، انہوں نے اپنے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی


 

 



[1]... مسلم، کتاب الذکر و الدّعا...الخ، باب فضل مجالس الذکر، صفحہ:1037، حدیث:2689۔