Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
لگتے ہیں،اس میں شرکت کیجئے! * تفسیر ِصراطُ الجنان پڑھیئے! * تفسیر ِتعلیم القرآن پڑھیئے! * نُورُ العرفان پڑھیئے! * خزائنُ العرفان پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! قرآنِ کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آجائے گی * مدنی قافلوں میں سَفَر فرمایا کیجئے! * نیک اَعْمال پر عمل کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا نصیب ہو جائے گا۔
یہی ہے آرزُو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے ہر اِک پرچم سے اُونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
(3):امام حُسَین کی سُنّت سے محبّت
پیارے اسلامی بھائیو! امام عالی مقام،امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرتِ پاک کا ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ آپ سُنّت سے بہت محبّت کرتے تھے،اپنے نانا جان کی پیروی کرنا،آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اداؤں کو اپنانا اور جتنا ہو سکے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مُشابَہَت اختیار کرنا آپ کو بہت پسند تھا۔ حضرت سفیان رَحمۃ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے عبید اللہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے پوچھا: کیا تم نے امام حُسین رَضِیَ اللہ عنہ کی زیارت کی ہے؟ کہا: جی ہاں! میں نے زیارت کی ہے، جب میں نے زیارت کا شرف پایا، اس وقت امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ نے سَر اور داڑھی مبارک پر مہندی لگائی ہوئی تھی مگر داڑھی مبارک کے سامنے کے چند بال سفید ہی چھوڑ دئیے تھے، میرے خیال میں آپ نے یہ بال پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیروی میں چھوڑے تھے (کیونکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی داڑھی مبارک کے سامنے کے چند بال بھی سفید تھے)۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے...!! امامِ عالی مقام امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ رسولِ کائنات، فخر