Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

کتاب اتاری کہ ساری ایک جیسی ہے، باربار دہرائی جاتی ہے۔ اس سے ان لوگوں کے بدن پر بال کھڑے ہوتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کی یاد کی طرف نرم پڑجاتے ہیں۔

روایت میں ہے : صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی یہ حالت تھی کہ جب ان کے سامنے قرآنِ کریم کی تِلاوت کی جاتی تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے اور ان کے رونگٹے (یعنی جسموں پر موجُود بال)کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔([1])

تِلاوت کی توفیق دیدے اِلٰہی!                                                                    گُنَاہوں کی ہو دُور دِل سے سیاہی

پیارے اسلامی بھائیو! بدقسمتی سے اب مسلمانوں کا قرآنِ کریم کے ساتھ لگاؤ کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، اَوَّل تو تِلاوت کرنے والے ہی بہت کم ہیں، پھر جو تِلاوتِ قرآن کی سَعَادت پاتے ہیں، ان میں بھی رونے والوں کی تَعْدَاد تَو بالکل ہی کم ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو تِلاوتِ قرآن کرنے اور قرآنِ کریم پڑھ یا سُن کر رونے کی سَعَادت عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

قرآنی آیت پر عَمَل کا نِرالا انداز

پیارے اسلامی بھائیو! امامِ عالی مقام امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرت کا یہ بھی حَسِین پہلو ہےکہ آپ صِرْف تِلاوت ہی نہیں کرتے تھے بلکہ قرآنِ کریم پر بہت اعلیٰ طریقے سے عَمَل بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی صِرْف ایک مثال سنیئے! کتابوں میں لکھا ہے: آپ کی ایک


 

 



[1]...قرطبی، پارہ:23، سورۃ الزمر، زیرِ آیت :23، جلد:8، صفحہ:156۔