Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
فَنَا ہونے کے لئے ہی بنائے گئے ہیں، دُنیا کی نئی چیزیں پُرانی ہونے والی ہیں، یہاں کی نعمتیں ختم ہونے والی ہیں،یہاں کی خوشیاں ختم ہونے والی ہیں، پَس! سامانِ سَفَر تیار کرو! بےشک بہترین سامانِ سَفَر تقویٰ ہی ہے، اللہ پاک سے ڈرو! تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ...!! ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہکی پاکیزہ سیرت کے چند پہلو، آپ کی چند ادائیں ہم نے سُنیں، الحمد للہ! ہم عاشقانِ امام حُسَین ہیں، اللہ پاک محبّتِ صحابہ و اَہْلِ بیت پر ہمیں استقامت نصیب فرمائے، کاش! زبانی محبّت کے ساتھ ساتھ عملی محبّت بھی نصیب ہو جائے، کاش! امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کے پاکیزہ کردار کا فیضان ہمیں نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اِجْتِماع
پیارے اسلامی بھائیو! سنّتوں کا پابند بننے، صحابہ و اہل بیت کی محبّت سے دل کو بھرنے، با ادب و باوفا بننے نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت میں اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہے: ہفتہ وار اِجْتِماع۔ * ہر جمعرات کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، اس میں تِلاوت، نعت، سُنتوں بھرا بیان، ذِکْر اور رِقَّت انگیز دُعا کروائی جاتی ہے * آپ سے التجاء ہے * آپ بھی ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے! * دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی!