Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

کربلا والے ہیں مگر شریعت کے بَر خِلاف ناچ گانے کرتے ہیں، نشہ آور چیزیں استعمال کرتے ہیں، پردے کا بالکل خیال نہیں کرتے، ہر وقت گُنَاہوں کا بازار گرم رکھتے ہیں...!! کیا یہ حُسَینیت ہے؟

اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!! * میرے حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ تو وہ ہیں کہ عین حالتِ جنگ میں، کربلا کے میدان میں، تلواروں کے سائے میں بھی آپ نے ظہر کی نماز باجماعت ادا فرمائی([1]) * میرے حُسَین تو وہ ہیں میدانِ کربلا میں بھی شریعت کے ایک ایک حکم کا لحاظ رکھے ہوئے ہیں * میرے حُسَین تو وہ ہیں کہ آپ نے سَر کٹوا دیا مگر شریعت پر آنچ نہ آنے دِی * میرے حُسَین تو وہ ہیں کہ شہادت کے بعد سَر نیزے پر ہے اور قرآنِ کریم کی تِلاوت فرما رہے ہیں۔([2])

ابنِ زَہْرا کربلا کی خاک پر سجدے میں ہے                            ظلمتوں کے دَرمیاں نُورِ سَحر،سجدے میں ہے

بَر سرِ نوکِ سِنَاں قرآں کے قاری نے کہا                      منزلِ عشقِ خدا کی رَہ گُزر، سجدے میں ہے

مؔہر! ہَوں اس پیکرِ صبر و رِضا پر صَد سلام                              جو لُٹا کر راہِ حق میں گھر کا گھر، سجدے میں ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھ لیجئے! ہم ہر وقت، ہر لمحہ شریعت کے پابند ہیں * نماز شریعت نے فرض فرمائی، ہم نے پڑھنی ہی پڑھنی ہے * روزہ شریعت نے فرض فرمایا، ہم نے رکھنا ہی رکھنا ہے * پردہ شریعت نے لازِم کیا، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو اس کی ترغیب دِلانی ہی دِلانی ہے * سُود شریعت نے حرام کیا، اس سے بچنا ہی بچنا ہے * شراب شریعت نے حرام کی، اس سے رُکنا ہی رُکنا ہے * ناپ تَول میں کمی شریعت نے حرام قرار


 

 



[1]... البدایہ و النہایہ، جز:8، جلد:4، صفحہ:580۔

[2]... کراماتِ صحابہ، صفحہ:246۔