Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani
وُضُو ہم اپنے لہو میں کر کے خُدا کے ہاں سُرخرُو ہیں ٹھہرے
ہم عہد اپنا نباہ چلے ہیں، تم عہد اپنا بھلا نہ دینا
یعنی 14 اگست اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے، بَرسِی کے دِن میوزک نہیں بجایا جاتا، قرآنِ کریم پڑھ کر، روزے رکھ کر، فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں کو، فوت شدگان کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے۔ 14 اگست کو عبادت کیجئے، شکرانے کے نفل پڑھیئے اور پاکستان کے لئے شہید ہونے والے عاشقانِ رسول کو ایصالِ ثواب کیجئے۔
اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ رَبّ کریم ہمارے ملکِ عزیز کو شاد و آباد رکھے۔ آئیے! دُعا کرتے ہیں:
یاخُدا پاک وطن کی تُو حفاظت فرما فضل کر اس پہ سدا سایۂ رحمت فرما
اس کو تُو قلعۂ اسلام بنا دے یارَبّ مرے پیارے وَطنِ پاک پہ رحمت فرما
آج ہے امن وطن کا مرے پارہ پارہ پھر مہیا مرے مولٰی! اسے راحت فرما
ہائے بدمست گناہوں میں ہوئے اہلِ وطن یاخُدا سب کو عطا نیک ہدایت فرما
بچہ بچہ ہو نمازی مرے پاکستاں کا اور عطا جذبۂ پابندئ سُنت فرما([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پاکستانی عوام کے لئے کرنے کے کام
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے ہمیں ملک پاکستان جیسی نعمت سے نوازا ہے، اس پر ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیے، شکر کا تقاضا یہ ہے کہ جس کی جانِب سے نعمت ملی ہے اس