Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani
اسپیشل پَرْسَن موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمدللہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ذرائع سے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے: اسپیشل پَرْسَن (Special Person) اس ایپلی کیشن میں نابینا افراد (Blind Persons) کے لئے سیکھنے کی بہت ساری چیزیں شامِل کی گئی ہیں، مثلاً اس میں آڈیو لائبریری کا آپشن بھی ہے، گونگے بہروں کیلئے حج و عمرہ، نماز، وضو اور غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں شامِل کیا گیا ہے، اشاروں کی زبان سیکھنے کیلئے Sign Language Course اس میں موجود ہے۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور آپ کے جاننے والوں، رشتے داروں وغیرہ میں کوئی اسپیشل پرسن (یعنی گونگے، بہرے) اسلامی بھائی ہوں تو ان تک بھی یہ ایپلی کیشن پہنچا دیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ