Dore Jahalat Ki Nishani

Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani

طرح اسلام بھی گویا ایک عمارت ہے، جو مسلمان اس میں یُوں داخِل ہو گئے کہ *دِل میں اسلامی عقائد سما گئے*دِماغ پر عشقِ رسول نے پہرا جما لیا *اور اعضا میں اسلامی احکام نافِذ ہو گئے، وہ شیطان کی چوری سے بھی بچ گئے اور دوزخ کی گرمی، سردی سے بھی محفوظ ہو گئے۔([1])

اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، ہم یُوں ہی اسلام میں پُورے پُورے داخِل ہو جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

یومِ جشنِ آزادی(Independence Day)

پیارے اسلامی بھائیو! ابھی چند دِن کے بعد 14 اگست آنے والی ہے، ہمارے مُلْکِ عزیز پاکستان میں 14 اگست کو یومِ جشنِ آزادی منایا جاتا ہے۔ الحمد للہ! پاکستان اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے*بَرِّصغیر (Subcontinent)میں مسلمان کم و بیش 100 سال تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہے *مسلمانوں کو ذِلّت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا*ان پر ظُلْم و سِتَم کے پہاڑ توڑے جاتے تھے*کافِر مسلمانوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچاتے*بات بات پر ان مسلمانوں کی عزّت پامال کرتے*مُسْلَے کہہ کر مذاق اُڑاتے *اور نہ جانے کیسی کیسی تکلیفوں سے دوچار کیا کرتے تھے۔پِھر رَبّ کریم نے ہمیں اپنا آزاد اسلامی ملک عطا فرما دیا۔ اس پر اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں دیا گیا، یہ کم و بیش 100 سالہ محنتوں کا نتیجہ ہے، عظیم عاشِقِ رسول علّامہ فضلِ حق خیر آبادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے تحریکِ آزادی کا آغاز ہوا تھا، 1857ء میں اسی آزادی کی تحریک میں تقریباً 22 ہزار عُلَمائے کرام شہید


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی،پارہ:2، سورۂ بقرہ، زیرآیت:208، جلد: 2، صفحہ:343ملخصاً۔