Dore Jahalat Ki Nishani

Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani

کی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے۔*ہوسکے تو آزادی کے شکرانے میں  14 اگست والے دن روزہ رکھ لیں*شکرانے کے نوافل پڑھنے کا اہتمام کریں*آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں*فضولیات میں رقم خرچ کرنے کی بجائے ملک پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے پودے لگانے کا اہتمام کریں*ملکِ پاکستان کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداکرنےکا عہد کریں۔

اللہ پاک ہمیں اپنے وطنِ عزیز سے محبّت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ایک دن راہِ خُدا میں

پیارے اسلامی بھائیو!جاہلیت کے کاموں سے بچنے، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے  ، سنّت مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر چلنے کا جذبہ پانے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے! 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ایک دن راہِ خُدا میں بھی ہے ۔

دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت  امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے ہمیں یہ مدنی مقصد دیا ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول اس مدنی مقصد کو پورا کرنے کیلئے گاؤں دیہات، شہر کے اطراف اور شہر کے ایسے علاقے جہاں دینی کام کمزور ہیں وہاں جا کر نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں *کسی بھی دن خصوصاً جمعہ یا اتوار والے دِن اسلامی بھائی ان علاقوں میں جاتے