Dore Jahalat Ki Nishani

Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani

نے فرمایا: اللہ پاک کی بارگاہ میں 3شخص انتہائی ناپسندیدہ ہیں: (1):حرمِ پاک میں بےدِینی کرنے (یعنی گُنَاہ کرنے یا گُنَاہ پھیلانے) والا (2):اسلام میں دورِ جاہلیت کے طریقے تلاش کرنے والا (یعنی وہ بندہ جس نے کلمہ بھی پڑھ لیا، مسلمان بھی ہو گیا، پِھر بھی دورِ جاہلیت کی بُرائیوں اور بُری رسموں کو پسند کرتا ہے، وہ اللہ پاک کے ہاں انتہائی ناپسندیدہ ہے) (3):اور تیسرا شخص ؛ مسلمانوں کے خُون کا پیاسا۔ ([1])

اسلام میں پُورے پُورے داخِل ہو جاؤ!

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪- (پارہ:2، سورۂ بقرہ:208)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ۔

یعنی اے ایمان والو! اسلام کا رنگ پُوری طرح اپنے اُوپَر چڑھا لو! *عقیدے بھی اسلامی رکھو! * اَعْمَال بھی اسلامی اپناؤ! * صُورت بھی اسلامی بناؤ! *سیرت بھی مسلمانوں والی رکھو! * تمہارے نام بھی اسلامی ہوں*کام بھی اسلامی ہوں*تمہاری زندگی بھی اسلامی ہو*موت بھی اسلامی ہو*شادِی*خوشی بھی اسلامی ہو*رنج و غم کا انداز بھی اسلامی ہو*رسم و رواج بھی اسلامی ہوں *اور طور طریقے بھی اسلامی ہوں، غرضیکہ اپنا مرنا جینا اسلامی بنا لو!

مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے فرمان کا خُلاصہ ہے: جو مکان کے اندر داخِل ہو جائے، وہ گرمی، سردی، بارش، چوری وغیرہ سے محفوظ ہو جاتا ہے، اسی


 

 



[1]... بخاری، کتاب الدیات، باب من طلب دم...الخ، صفحہ:1675، حدیث:6882۔