Dore Jahalat Ki Nishani

Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani

امت  سے ہمدردی سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :(1):اللہ پاک نے مجھے 3سوال عطا فرمائے، میں نے دو بار (تو دنیا میں) عرض کرلیاَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّتِیْاے اللہ! میری اُمت کی مغفرت فرما، اے اللہ ! میری اُمت کی مغفرت فرما۔ اور تیسری عرض اس دن (قیامت ) کے لئے اٹھا رکھی ہے۔([1])(2):جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ پاک اس پر رحم نہیں فرماتا ۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول!امت سے ہمدردی سُنّت مصطفےٰ ہے *جان کائناتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے پیدائشِ مبارکہ کے وقت بھی ہم امتیوں کو یاد فرمایا *شبِ معراج بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں یاد فرمایا * وصال شریف کے بعد قبرِ انور میں اتارتے ہوئے بھی لب ہائے مبارکہ پر امت کی نجات وبخشش کی دعائیں تھیں *آرام دہ راتوں میں جب سارا جہاں سو رہا  ہوتا وہ پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اپنا بستر مبارک چھوڑ کر اللہ پاک کی بارگاہ میں ہم گناہگاروں کے لئے دعائیں فرمایا کرتے ہیں *قیامت کے دن سخت گرمی کے عالم میں شدید پیاس کے وقت اللہ پاک کی بارگاہ میں ہمارے لئے سر سجدہ میں رکھیں گے اور اُمّت کی بخشش کی درخواست کریں گے *امتیوں کے نیکیوں کے پلڑے بھاری کریں گے *کہیں پل صراط سے سلامتی سے گزاریں گے * کہیں حوضِ کوثر سے سیراب کریں گے *کبھی جہنم میں گرے ہوئے امتیوں کو نکال رہے ہوں گے * کسی کے درجات بلند فرما رہے ہوں گے *خود غمگین ہوں گے ہمیں خوشیاں عطا فرمائیں


 

 



[1]...مسلم، کتاب الصلاۃ المسافرین و قصرھا، باببیان القرآن...الخ، صفحہ:294، حدیث:820۔

[2]...مسلم، کتاب  الفضائل، باب رحمتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ ، صفحہ:910، حدیث:2319۔