Dore Jahalat Ki Nishani

Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani

آ رہا ہے، ہم نے پاکستان حاصِل کیا تھا، کیوں کیا تھا؟ اسلامی تعلیمات پر آزادی سے عمل کرنے کیلئے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ہم اس پہلو سے بھی اپنے آپ پر، اپنے گھر پر، اپنے معاشرے پر غور کریں، یہ سوچیں کہ کیا میں مقصدِ پاکستان کو پُورا کر رہا ہوں، عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی وہ سوچ، جس کے پیشِ نظر انہوں نے قربانیاں دِیں اور یہ ملکِ عزیز حاصِل کیا، کیا میں اُس سوچ کو پُورا کر رہا ہوں؟ کہیں میری ذات میں دورِ جاہلیت کی کوئی نشانی تو نہیں پائی جا رہی؟ اس پہلو سے غور کر کے ہم اپنے آپ کو بھی، اپنے گھر کو بھی اور اپنے پُورے مُعَاشرے کو دورِ جاہلیت کی تمام نشانیوں سے پاک کرنے کی بھرپُور کوشش کریں۔ اللہ کرے، ہم پُوری طرح اسلام کے رنگ میں رنگ جائیں۔

جشنِ آزادی اور جاہلانہ حرکتیں

افسوس! ہمارے معاشرے میں یومِ آزادی پر بھی جاہلانہ حرکتیں کی جاتی ہیں، گُنَاہوں بھرے انداز اپنائے جاتے ہیں*جشنِ آزادی کے نام پر گانے چلائے جاتے ہیں* میوزک بجایا جاتا ہے* بےہودہ رقص ہوتے ہیں* چیخ پُکارہوتی ہے * پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں* بےہودگی کے ساتھ باجے بجائےجاتے ہیں* نوجوان گلیوں میں سڑکوں پر ہُلڑ بازی کرتے ہیں* سڑکوں پر ون ویلنگ(One Welling) کر کے موت کا کھیل کھیلاجاتا ہے * کئی ایک نادان جو اپنے والدین کے بڑھاپے کا تنہا سہارا ہوتے ہیں، اِس وَن وِیلنگ کے نشے میں مست ہوکر موت کے گھاٹ اُترجاتے ہیں * شرابیں پی جاتی ہیں* نشہ آور اشیاءکا دِل کھول کر استعمال کیا جاتا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں جشنِ آزادی کے موقع پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ