Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani
افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔آہ! افسوس...!! کیا ہمیں پاکستان اس لئے مِلا تھا؟ کیا ہمیں اس نعمت سے اس لئے نوازا گیاتھا؟
وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دِل سے اِحْساسِ زیاں جاتا رہا
وضاحت: آہ! ہمارا ساز و سامان (مثلاً عزّت، ترقی، کامیابی، عروج وغیرہ) سب تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے اور مصیبت تو یہ ہے کہ ہم نادانوں کو اس تباہی کا اِحْسَاس تک نہیں ہے۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَؕ- (پارہ:8، سورۂ اعراف:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور بیشک ہم نے تمہیں زمین میں ٹھکانا دیا اور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے اسباب بنائے۔
الحمد للہ! اللہ پاک نے ہمیں رہنے کے لئے یہ پاک اور آزاد ملک عطا فرمایا، الحمد للہ! زندگی کی ضروریات عطا فرمائیں، بہت ساری نعمتوں سے نوازا مگر افسوس! ہم اس طرح سے شکر ادا نہیں کر پاتے، جیسا کرنے کا حق ہے۔ ہمیں چاہئے کہ پاکستان ہمیں نصیب ہوا تو اس موقع پر اللہ پاک کا خُوب شکر ادا کریں۔ یومِ جشنِ آزادی وہ دِن ہے جس دِن مسلمانوں نے آزادی حاصِل کرنے کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا تھا، ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان بنااس وقت 30 لاکھ مسلمان شہید ہوئے تھے۔([1])
شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں، لہو ہمارا بھلا نہ دینا
قسم ہے تم کو اے سرفروشو! لہو ہمارا بھلا نہ دینا