Book Name:Dore Jahalat Ki Nishani
طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہامیر اہلسنّت سے بد شگونی کے بارے میں 20 سوالاتکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کیلئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *الحمد للہ ! مکتبۃُ المدینہ نے قرآن ِ کریم ،حدیث ،عقائد، تَصوّف اور فِقہ میں مکمل مہارت رکھنے والی عظیم علمی و روحانی شخصیت، چودہویں صدی کے مجدد امامِ اہلسنّت الشاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت کے مختلف پہلؤوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک کتاب بنام فیضان امام اہلسنت شائع کی ہے ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ پڑھنے کے لئے آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 415 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں۔ خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد