Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

اُسے تقویٰ کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اُس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے غمخواری کرےگا، اللہ  پاک  اُسے جنّت کے جوڑوں میں سے 2ایسے جوڑے عطا کرےگا جن کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہو سکتی۔([1])*ایک روایت میں ہے:جو کسی مسلمان کی ایک دنیاوی تکلیف دور کرے ، اللہ پاک اس سے قیامت کی ایک تکلیف دور کرے گا۔([2])*ایک اور روایت میں ہے: اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرے اللہ پاک اُس کی حاجت پوری کرتا ہے۔([3])*حدیثِ پاک میں ہے: سب سے افضل عمل، مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے پھر چاہے اُسے کپڑے پہنا کر ہو، یا کھانا کھلا کر یا اس کی کوئی ضرورت پوری کر کے ۔([4])

ان فضائل کو حاصل کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ زیاد ہ سے زیادہ ہمدردی  کیجئے! خیر خواہی کیجئے!*مسلمان بھائی بیمار ہو تو عیادت کیجئے!*کسی کا کوئی نقصان ہو جائے تو اِظہارِ ہمدردی کیجئے! غم بانٹئے! مدد کرنے کی طاقت ہو تو مدد بھی ضرور کیجئے!*غریبوں کے دُکھ بانٹا کیجئے! اپنی ماہانہ آمدن سے کچھ نہ کچھ غریبوں کے لئے رکھا کیجئے! *کسی نے آپ کا قرض لوٹانا ہو تو اسے مہلت دیجئے! اس سے نرمی اختیار فرمائیے! بلکہ ہو سکے تو قرض معاف ہی کر دیجئے! *دکھ درد میں تسلی اور دلاسہ دیا کیجئے! *آج کل  کی مہنگائی    میں کسی غریب کےبجلی کا بل ادا کر دیں* ہو سکے تو اُسے ایک دو سولر پلیٹ لگوا دیں تاکہ اس کے بچے چین کی نیند سو سکیں۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ اللہ


 

 



[1]... معجم اوسط ، جلد:6، صفحہ:429، حدیث:9292 ملتقطاً۔

[2]... مسلم، كتاب البر و الصلۃ، باب تحریم الظلم، صفحہ:1000، حدیث:2580۔

[3]... مسلم، كتاب البر و الصلۃ، باب تحریم الظلم، صفحہ:1000، حدیث:2580۔

[4]... الترغیب وا لترہیب، کتاب اللباس و الزینہ، باب الترغیب فی الصدقۃ...الخ، صفحہ:688، حدیث:3۔