Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

معاشرے میں اِتِّفاق  و اتحاد اور محبّت  و بھائی چارے کی فضاء بنائیں، اس کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ چند طریقے عرض کرتا ہوں:

(1):سلام کو عام کیجئے...!

آپس میں محبّت  و بھائی چارہ بڑھانے کا ایک بہت آسان طریقہ سلام ہے۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْا تم اُس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے، جب تک ایمان نہ لے آؤ! وَ لَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوا اور تم اُس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبّت  نہ کرو۔

پھر فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس پر عَمَل کر کے تمہاری آپس میں محبّت  بڑھ جائے؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو۔([1])

(2):مُصافَحہ (یعنی ہاتھ ملانے) کی عادَت بنائیے!

اسی طرح مُصافَحہ (یعنی ہاتھ ملانے) کی عادَت بھی اَخُوّت و محبّت  بڑھنے کا ذریعہ ہے۔ رحمتِ دوعالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ایک دوسرے کے ساتھ مُصافَحہ کرو! اس سے کینہ (یعنی دِل میں چھپا ہوا جذبۂ عَداوَت) جاتا رہتا ہے۔ ([2])

(3):جذبۂ اِیْثار پیدا کیجئے...!

پیارے اسلامی بھائیو!آپس میں محبّت  پیدا کرنے اور اسے قائِم رکھنے کے لئے ایک اَہَم ترین چیز اِیثار ہے۔ کَشْفُ الْمَحْجُوْب میں ہے: اِیثار کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ اپنے رفیق (یعنی ساتھی) کے حق کی حِفَاظت کرے اور اپنا حق چھوڑ دے۔ اپنے رفیق کو راحت پہنچانے


 

 



[1]...ابوداؤد، کتاب الادب، باب افشاء السلام،صفحہ:809، حدیث:5193۔

[2]...مؤطا امام مالک،کتاب حسن الخلق،باب ما جاءفی المہاجرۃ،صفحہ:483،حدیث:1731۔