Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

آپ کے علمی کارناموں کے ، اپنے تو اپنے ، بیگانے بھی مُعْترِف ہیں، آپ کی سیرت مُبارَکہ کے مختلف  پہلوؤں سے باخبر ہونے کے لئے امیرِاہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کے 2رسائل، تذکرہ امام احمد رضا، بریلی سے مدینہ، 15/ 15روپے  میں قیمتاً مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیجئے، ان رسالوں کو خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

گلے ملنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ  آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : جس کا کوئی بھائی ہو، اُسے چاہیئے اپنے بھائی سے معانقہ کرے۔([2])

 اے عاشقانِ رسول !گلے ملنے کو مُعَانَقہ کہتے ہیں اور مُعَانقہ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے۔ *مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح میں ہے:خوشی میں کسی سے گلے ملنا سنّت ہے([3]) پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...کَنزُ الْعُمَال، کتاب الفضائل، جلد:7، جز:13، صفحہ:26، حدیث:36235۔

[3]...مرآۃ المناجیح، جلد:6، صفحہ:359۔