Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

پہاڑ مجھ پر ٹوٹا ہوا تھا، ایسی کیفیت میں یہی کچھ کر سکتا تھا، مجھے مُعَاف کر دو! یہ بات جب سُنی تو دوست کے پیروں تلے سے گویا زمین نکل گئی، وہ جو پہلے سامنے والے کو غلط سمجھ رہا تھا، اب اُسے احساس ہوا کہ اَصْل میں غلط تو میں تھا۔

پیارے اسلامی بھائیو! ایسا ہوتا ہے، سامنے والے نے ہمیں سلام کا جواب نہیں دیا، بےرُخی سے بات کی، پانی تک نہیں پوچھا، ایسی باتوں کو ہم اپنے دِل میں رکھ کر پالتے رہیں، بدگُمانی کی آگ میں جلتے رہیں، اِس سے صِرْف نفرت بڑھتی ہے، سامنے والے سے مِل کر بات کر لیں، اپنی غلط فہمی یا شکوہ اس کے ساتھ شئیر کر لیں، اگر اس کی غلطی ہو گی تو وہ مان لے گا، آپ کی غلط فہمی ہو گی تو دُور کر دے گا، یُوں تعلق، رشتہ، آپس کا پیار، محبّت ، اَخُوّت اور بھائی چارہ سلامت رہ جائے گا۔

ہم اور ہمارے لڑائی جھگڑے

پیارے اسلامی بھائیو! کل 14 اگست تھی، 14 اگست کو ہمارا مُلْکِ عزیز پاکستان آزاد ہوا تھا، الحمد للہ! پاکستان بنے 77 سال ہو چکے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے مُلْکِ عزیز کو شاد و آباد رکھے، دِن دُگنی، رات چَوگنی ترقی عطا فرمائے، ہمارے پیارے وطن کو اندرونی بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

یاخدا! پاک وطن کی تُو  حفاظت فرما                                                   فضل کر اس  پہ  سدا سایۂ رحمت فرما

مرحبا پاک وطن  پاک وطن پاکستان                                                دے ترقّی تُو عنایت اسے برکت فرما

لُطْف سے تیرے  ملی  پاک وطن کی سوغات فضل سے اب مجھے  جنّت  بھی عنایت فرما

شکر صد شکر  غلامی سے ملی آزادی                                                   پھر عنایت ہمیں کھوئی ہوئی شوکت فرما([1])


 

 



[1]...وسائلِ فردوس، صفحہ:12 ملتقطاً۔