Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

یہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے 3 اعلیٰ اَوْصاف ہیں: (1):آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر اُمّت کا مشقت میں پڑنا ناگوار ہے۔(2):آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اُمّت کی نہایت بھلائی چاہنے والے ہیں۔(3):آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اپنے غُلاموں پر بہت مہربان ہیں۔

ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے آقا، دو جہاں کے داتا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیروی میں یہ اَوْصاف اپنائیں، دوسروں کو مشقت سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں، ہر ایک کی بھلائی چاہیں، خیر خواہی کریں، کوئی غریب ہے تو اس کی مدد کریں، بیمار کی بیمار پُرسی کریں، جنازوں میں شرکت کریں، اپنے مُسلمان بھائیوں کی مالی، بدنی مُعاونت کریں اور اپنے تمام مُسلمان بھائیوں پر ہمیشہ مہربانی کرنے والے بنیں۔

اُمّتِ محبوب کا یارب بنا دے خیر خواہ                        نفس کی خاطِر کسی سے دل میں میرے ہو نہ بَیر([1])

پیارے اسلامی بھائیو! 19 اگست کو عالمی سطح پر یومِ ہمدردی منایا جاتا ہے، آج 15 اگست ہے، 19 بھی آنے والی ہے، ہمدردی کیا ہے؟ ایک دوسرے کے غم میں شریک ہونے، درد بانٹنے، دوسروں کے ساتھ بھلائی کرنے ہی کو ہمدردی کہتے ہیں۔ لہٰذا ہمدردی کرنے والے بنیئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  آپس میں محبّت  بڑھے گی۔

آپس میں ہمدردی (Mutual sympathy) کے مختصر فضائل

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جو کسی غمزدہ شخص سے غمخواری کرے گا، اللہ پاک


 

 



[1]... وسائلِ بخشش،صفحہ: 233 ۔