Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

اے عاشقانِ رسول!    شاید اسی اِتِّفاق  اور ہم آہنگی کی برکت ہے کہ نظامِ کائنات کا کوئی ہَدف کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتا۔ کبھی آپ نے سُنا کہ مالٹا جو سردیوں کا پھل ہے، اس بار تاخیر کاشکار ہو گیا، لہٰذا اس سال مالٹا گرمیوں میں آئے گا اور آم جو گرمیوں کا پھل ہے، اِس سال سردیوں میں آئے گا۔ سٹور کر لینا الگ بات ہے، پھل لگنے اور پکنے میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی، کسان بیج ڈالنے میں تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے، پھل، پھول سبزیاں وغیرہ اپنے وقت ہی پر لگتی اور پکتی ہیں، ہزاروں سال گزر گئے، کائنات کے اَہْداف کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئے۔ یہ اسی اِتِّفاق  و اتحاد کی برکت ہے۔

ہم آہنگی سے ہے محفل جہاں کی                                                      اسی سے ہے بہار اس بُوْستاں کی

وضاحت:آپس میں اِتِّفاق  و اتحاد کی برکت سے ہی جہاں کا نظام چل رہا ہے ، اِتِّفاق  و اتحاد ہی کی برکت سے زندگی کے باغ میں بہار ہے۔

ہمیں چاہئے کہ اپنی کامیابی کے لئے، اپنے ملکِ عزیز کی کامیابی اور ترقی کے لئے آپس میں اِتِّفاق  اور اتحاد پیدا کریں، آپس میں مِل جُل کر رہا کریں، لڑائی جھگڑوں سے بچیں، غیبت چُغلی سے بچیں، نااِتِّفاقی سے بچیں اور سب مسلمان مِل کر، ایک دوسرے سے ہمدردی کرتے ہوئے، ایک دوسرے کے دُکھ درد بانٹتے ہوئے، خوشی غمی میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہوئے مِل جُل کر اِتِّفاق  و اتحاد کے ساتھ زندگی گزاریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہم بھی ترقی کریں گے اور ہمارا ملکِ عزیز بھی ترقی کرتا چلا جائے گا۔

تعلقات کی بنیاد اللہ  پاک کی رِضا پر رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں گھروں اور محلوں کے اندر جو لڑائی جھگڑے ہوتے