Book Name:Itifaq Main Barkat Hai
کئی مرتبہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم پر شفقت فرماتے ہوئے انہیں مُعَانقے کا شَرْف بخشا کرتے تھے۔ مثلاً *خیبر کے موقع پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت جعفر رَضِیَ اللہُ عنہ کو سینے سے لگایا اور پیشانی پر بوسہ بھی دیا۔([1]) *ایک بار آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت ابو ذَرْ غِفاری رَضِیَ اللہُ عنہ کو بُلایا، جب وہ حاضر ہوئے تو شفقت فرماتے ہوئے انہیں گلے سے لگا لیا۔([2])
اے عاشقانِ رسول ! مُعَانقہ یعنی گلے ملنا سُنّت ہے، البتہ اَمْرَد یعنی چھوٹے نابالغ بچوں وغیرہ سے گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے کہ اس میں گُنَاہوں میں جا پڑنے کا سخت اندیشہ ہے۔ اللہ پاک ہمیں سُنَّتوں کا پیرو کار بنائے۔
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا 91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھراسفر بھی ہے۔
قرض ہو گا ادا آکے مانگو دعا پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو
قَرْض کا بار ہو، بے کَسی یار ہو چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔