Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

جب دِکھا نہیں سکے گا تو ذلیل و رُسْوا ہو گا، اس نِیّت سے معجزہ دِکھانے کا کہنے میں تو کوئی حرج نہیں، البتہ اگر تحقیق کے لئے معجزہ طلب کیا کہ دیکھوں یہ معجزہ دِکھا بھی سکتا ہے یا نہیں تواس نِیّت سے جھوٹے نبی سےمعجزے کا مطالبہ کرنے والا فوراً   غیر مسلم ہو جائے گا۔ ([1])

کسی صحابی کو نبی ماننا کیسا...؟

اے عاشقانِ رسول! الحمدللہ!سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عقیدۂ ختمِ نبوت سےمتعلق بہت کچھ لکھا ہے، ان میں بطورِ خاص 6 رسائل ہیں جو عقیدۂ ختمِ نبو ت کے بیان پر یا ختمِ نبوت کا انکار کرنے والوں کے رَدّ میں لکھے گئے ہیں، انہیں میں سے ایک رسالہ ہے: جَزاءُ اللہ عَدُوَّہُ بِاٰبَائِہٖ خَتْمَ النُّبُوَّہ (یعنی ختمِ نبوت کا انکار کرنے والے دُشمنِ خدا پر اللہ پاک کی مار) ۔ سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں سُوال ہوا: ایک شخص ہے جو حضرت خاتُون جنّت سیدہ فاطمۃ الزہرا،  حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا اور امام حسن و حسین رَضِیَ اللہ عنہم کو نبی مانتا ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اس کے جواب میں سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بڑے سائز کے 113 صفحات پر مشتمل ایک عظیمُ الشان رسالہ لکھا ، جس میں آپ نے  قرآنِ کریم کی اس  آیت:

وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ- (پارہ:22، الاحزاب:40)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: لیکن اللہ کے رسول ہیں  اور سب نبیوں  کے آخر میں  تشریف لانے والے ہیں۔

اور احادیث و روایات اور پچھلی آسمانی کتابوں کے ارشادات لکھ کریہ ثابت کیا کہ جو بندہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے آخری نبی ہونے کا اِنْکار کرے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم


 

 



[1] ...ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،صفحہ:134 بتغیر قلیل۔