Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

نورانی اینٹیں ہیں حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم گویا اس محل  کی آخری اینٹ ہیں، جس پر اس عمارت کی تکمیل ہوئی، اس سے معلوم ہوا کہ حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آخری نبی ہیں، آپ کے زمانے میں یا آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔([1])

میرے بعد کوئی نبی نہیں

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں بیمار تھا، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت بابرکت میں حاضِر ہوا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کیا اور خُود نماز میں مَصْرُوف ہو گئے، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی چادر مبارک کا کچھ حِصّہ مجھ پر ڈال دیا، (بعدِ نماز) فرمایا: اے علی! تم اچھے ہو گئے، تم پر کوئی تکلیف نہیں، میں نے اللہ پاک سے جو کچھ اپنے لئے مانگا، تمہارے لئے بھی مانگا اور میں نے جو کچھ چاہا، اللہ پاک نے مجھے عطا فرمایا مگر مجھ سے یہ فرمایا گیا کہ لَا نَبِیَّ بَعْدَکَ یعنی اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اسی وقت ایسا تندرست ہو گیا گویا بیمار ہی نہیں تھا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت مشہور،بہت مختصر اور عقیدۂ ختمِ نبوت کو بالکل واضِح اور صاف صاف بیان کرنے والی بڑی پیاری حدیثِ پاک ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ بالکل یہی الفاظ یا اس سے ملتے جُلتے، اسی معنیٰ و مفہوم کے الفاظ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار، کئی موقعوں پر ارشاد فرمائے۔ لہٰذا کوشش


 

 



[1] ...مرآۃ المناجیح،جلد:8 ،صفحہ:7بتغیر قلیل۔

[2] ...کنز العمال،کتاب الفضائل ،فضائل الصحابہ،جز:13 ،جلد:7،صفحہ:74،حدیث:36509۔