Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
رہے! ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بے شک سب نبیوں سے افضل ہیں، مگر ” خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کا یہ معنیٰ کرنا کُفر ہے (کہ اس سے قرآنی لفظ کا مفہوم بدلتا ہے)۔ (4): جو کہے اس زمین پر تو نہیں مگر اَور جگہ (مثلاً ساتوں زمینوں یاساتوں آسمانوں میں کہیں) کوئی نبی آ سکتا ہے، کہنے والا غیر مسلم ہے۔ (5): جو کہے: ”انسانوں میں نیا نبی نہیں آسکتا، البتہ دوسری مخلوق میں اب بھی نبی آ سکتا ہے“ قائِل (کہنے والا) غیر مسلم ہے۔
یاد رہے!”خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کے ایسے معنیٰ کرنے والا بھی غیر مسلم ہے، جو اسے غیر مسلم نہ جانے یا اس کے غیرمسلم ہونے میں شک کرے وہ بھی غیر مسلم ، مرتد، اِسلام سے خارِج ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
نبوت کے جھوٹے دعویدار سے دلیل مانگناکیسا؟
حضرت ابومنصور ماتریدی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جو کوئی حُضُورِاکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے تو اس سے کوئی دلیل نہیں مانگی جائے گی بلکہ اس شخص کے اس دعوے کا انکار ہی کیا جائے گا([2]) کیونکہ اللہ پاک کے پیارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرما چکے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ ([3])
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے فرمان کا خُلاصہ ہے: اگر کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے اس لئے معجزہ طَلَب کیا کہ یہ چونکہ جھوٹا ہے، لہٰذا معجزہ دِکھا نہیں سکے گا،