Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

کر کے یہ مختصر سِی حدیثِ پاک ہمیں بھی یاد  کر لینی چاہئے اور بچوں کو بھی یاد کروا دینی چاہئے، کیا حدیث شریف ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔([1])

30 جھوٹے نبی

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! عقیدۂ ختمِ نبوت بالکل واضِح اور صاف صاف عقیدہ ہے، ان تمام دلائل سے واضِح ہو گیا کہ زمین وآسمان کی پیدائش سے پہلے سے لے کر اب تک ہر زمانے میں فرشتوں، نبیوں، صحابہ، اَہْلِ بیت، عُلَما، اَوْلیا، سب کا یہی عقیدہ رہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔

مگریادرکھئے! یہ عقیدہ جتنا واضِح اور صاف ہے، اس پر ڈاکہ ڈالنے والے بھی بہت زیادہ ہیں۔ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میری اُمَّت میں 30 کذّاب  (یعنی بہت بڑے جھوٹے ) ہوں گے، ان میں سے ہر ایک یہ خیال کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خَاتَمُ النَّبِیّٖن  ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔([2])

مفتی احمدیار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں: 30 جھوٹے نبی وہ ہیں، جنہیں لوگوں نے نبی مان لیا اور ان کا فساد  پھیل گیا، دوسرے قسم کے مُدَّعِیِ نُبُوَّت (یعنی نبوت کے جھوٹے دعویدار) جنہیں کسی نے نہ مانا وہ بکواس کرکے مر گئے، وہ تو بہت ہوئے ہیں۔([3])


 

 



[1] ...مسلم،کتاب الامارۃ،باب وجوب الوفاء ببیعۃ الخلفاء الاول فالاول،صفحہ:739،حدیث:1842 ۔

[2] ...ابو داؤد،کتاب الفتن،باب ذکر الفتن و دلائلہا،صفحہ:666،حدیث:4252۔

[3] ...مرآۃ المناجیح،جلد:7،صفحہ:219۔