Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام اور عقیدۂ ختمِ نبوت

میرے آقا، اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت شاہِ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ، جلد: 15، صفحہ:663 پر عقیدۂ ختمِ نبوت پر دلائل دیتے ہوئےلکھتے ہیں: ایک مرتبہ فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام بارگاۂ رسالت میں حاضِر ہوئے اوریوں سلام کیا: السَّلَامُ عَلَیْکَ یَاظاہِرُ! اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابَاطِنُ اے ظاہِر نبی! آپ پر سلام ہو، اے باطِن نبی! آپ پر سلام ہو۔ اس پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اے جبریل! یہ صِفَات تو اللہ پاک کی ہیں، اسی کو لائق ہیں، میرے لئے یہ صِفَات کیسے ہو سکتی ہیں؟ حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام نے عرض کیا: اللہ پاک نے  آپ کو ان صفات سے فضیلت دی، آپ کو سارے نبیوں اوررسولوں پر فضیلت بخشی اوراپنے نام اور صِفَّت سے آپ کا نام اور وَصْف نکالا ہے * (اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم)! اللہ پاک نے آپ کا نام ‌أَوَّلُ رکھا، کیونکہ آپ پیدائش کے اعتبار سے (By Birth) سب اَنبیائے کرام سے اَوَّل یعنی پہلے ہیں (کہ سب سے پہلے آپ کا نور مبارک پیداکیاگیا) * اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک ‌آخِر بھی رکھا کیونکہ آپ سب انبیائے کرام کے زمانے سے آخر میں تشریف لانے والے اور آخری اُمَّت کے آخری نبی ہیں * اسی طرح اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک ‌بَاطِن بھی رکھا، کیونکہ اللہ پاک نے اپنے نام کے ساتھ آپ کا نامِ پاک نُور کے ساتھ عرش کے پائے پر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے لکھا، پھر مجھے آپ پر درود شریف بھیجنے کا حکم دیا تو میں نے آپ پر ہزار سال درود اور ہزار سال