Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
جس کو ایمان چِھن جانے کا خوف نہ ہو،موت کے وقت اس کا ایمان چھن جانے کا شدید خطرہ ہے۔ ([1])
تمام عاشقانِ آخری نبی کو چاہئے کہ یہ مسنون دُعا ضرور مانگا کریں:
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلیٰ دِیْنِکَ([2])
ترجمہ: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دِین پر ثابت قدم رکھ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دورِ حاضر کی علمی و رحانی شخصیت شَیْخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَاِلَیہ نے اس پُر فتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے ہمیں’’ 72 نیک اعمال‘‘ نامی رسالہ عطا فرمایا ہے،ان نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 14 ہے :کیا آج آپ نے اعلی حضرت رَحمۃُ اللہ عَلیہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رسالے یا ’’ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘کو کم از کم 12 منٹ پڑھا یا سنا؟اس نیک عمل پر پابندی کے ساتھ عمل کرنے سے ہمارے علم میں اضافہ ہوگا ،علم دین حاصل کرنے کے فضائل و برکات نصیب ہو ں گے ،اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
شعبہ ’’دعوت اسلامی کے شب و روز ‘‘کا تعارف