Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
ہیں، اس لئے ہمیں چاہئے کہ کَثْرت کے ساتھ درود شریف پڑھاکریں۔
سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمدرضاخان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ یُوں درود شریف پڑھا کرتے تھے:
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ شَرَائِفَ صَلَوٰتِکَ وَ نَوَامِیَ بَرَکَاتِکَ وَ رَافِعَ تَحِيَّتِکَ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ الْخَاتَمِ لِمَاسَبَقَ وَ الْفَاتِحِ لِمَا اَغْلَقَ
ترجمہ:اے اللہ پاک! اپنی بہترین درودَیں، بڑھتی ہوئی برکتیں اور بلند سلامتیاں نازِل فرما اپنے محبوب نبی حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، پچھلے نبیوں کے خاتم (یعنی آخری نبی) اور مشکلات کو کھولنے (یعنی حل فرمانے) والے ہیں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد