Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھٰذَا وَمَاکُنَّالَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ
(سُنَنُ اَ بِی دَاوٗد3/49حدیث : ۲۶۰۲)
ترجمہ : اللہ پاک کا شکر ہے، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کوہمارے بس میں کردیا اوریہ ہمارے بوتے (طاقت)کی نہ تھی اوربیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔ (مدنی پنج سورہ، ص217)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو