Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

فَاتِحًا وَ خَاتَمًا جس نے مجھے  فاتِح (یعنی کھولنے والے) اور خاتَم (یعنی سب سے آخری نبی) بنا کر بھیجا ہے۔ اس وقت حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے انبیائے کرام عَلَیْہِم السَّلَام سے فرمایا: بِہٰذَا فَضَّلَکُمْ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعنی انہیں اَوْصاف و کمالات کے سبب مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تم سب سے اَفْضَل ہیں۔ ([1])

نورانی محل کی آخری اینٹ

حدیثِ پاک کی مشہور کتابوں: بخاری،مسلم، ترمذی اور مسندِ احمد میں  ہے: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:میری اور مجھ سے پہلے انبیا کی مثال  اس شخص کی طرح ہے جس نے ایک بہت حسین و جمیل گھر   بنایا مگر اس کے ایک کونے میں ایک اینٹ(Brick) کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب سے کہنے لگے کہ اس نے یہ اینٹ کیوں نہ رکھی، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میں وہ (آخری) اینٹ ہوں اور نبیوں میں آخری نبی ہوں۔ ([2])

دوسری روایت میں ہے: اس اینٹ کی جگہ (کو پُر کرنے والا) میں ہوں، میں آیا تو نبیوں (کے سلسلے) کو ختم (یعنی مکمل) کر دیا۔ ([3])

  مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں: سُبْحٰن اللہ! کیسی پیاری مثال ہے، نبوت گویا نورانی محل ہے، حضرات انبیائے کرامعَلَیْہِم السَّلَام گویا اس کی


 

 



[1] ...مسندِ بزّار،جلد:17،صفحہ:5-8 ،حدیث:9518ملتقطًا۔

[2] ...بخاری،کتاب المناقب،باب خاتم النبیین،صفحہ:903،حدیث: 3535 ۔

[3] ...مسلم،کتاب الفضائل،باب ذکر کونہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ...الخ،صفحہ:901،حدیث:2287۔