Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام  اور عقیدۂ ختم نبوت

طبقات الکبریٰ میں روایت ہے: اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازِل ہونے والے صحیفوں میں لکھا تھا: (اے ابراہیم!) آپ کی اَوْلاد میں بہت سارے قبیلے  ہوں گے، یہاں تک کہ نبی اُمِّی تشریف لے آئیں گے (وہ نبی اُمِّی کون ہیں؟ ارشاد ہوا:) اَلَّذِیْ یَکُوْنُ خَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وہ جو سب سے آخری نبی ہوں گے۔([1])

حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام اور عقیدہ ختمِ نبوت

محمد بن کعب قُرَظِی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے: اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کی طرف وحی بھیجی: (اے یعقوب!) میں آپ کی اَوْلاد میں بہت سارے بادشاہ اور نبی پیدا فرماؤں گا، یہاں تک کہ حرمِ محترم والے نبی تشریف لے آئیں گے، وَہُوَ خَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَ اِسْمُہٗ اَحْمَد یعنی وہ سب سے آخری نبی ہوں گے اور ان کا نامِ پاک اَحْمَد(صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم)  ہے۔([2])

حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  اور عقیدۂ ختمِ نبوت

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، آخری نبی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بےشک جب موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر تورات نازِل ہوئی تو آپ نے اس کی تلاوت فرمائی، اس میں اِس (آخری) اُمَّت کا ذِکْر پڑھا تو عرض کیا: اے اللہ پاک! میں تورات میں ایسی اُمَّت کا ذِکْر دیکھتا ہوں جو (زمانے کے اعتبار سے) سب سے آخری اور


 

 



[1] ...الطبقات الکبریٰ لابن سعد،ذکر علامات النبوۃ فی رسول اللہ …الخ،جلد:1 ،صفحہ:130 ملتقطًا۔

[2] ...الطبقات الکبریٰ لابن سعد،ذکر علامات النبوۃ فی رسول اللہ ...الخ،جلد:1 ،صفحہ:129 ملتقطًا۔