Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

سلام بھیجا یہاں تک کہ اللہ پاک نے آپ کو خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا ، اللہ پاک کے حکم کی طرف بُلاتا اور چمکا دینے والا سورج بنا کر بھیجا * اسی طرح اللہ پاک نے آپ کا نامِ پاک ‌ظَاهِر بھی رکھا کیونکہ اس نے آپ کو تمام دینوں پرغلبہ عطا فرمایا،آپ کی شریعت  و فضیلت کو تمام زمین و آسمان والوں پر ظاہِر کیا تو کوئی ایسا نہ رہا جس نے آپ پر درود نہ بھیجا ہو، اللہ پاک آپ پر درود (یعنی رحمت) بھیجے * پس آپ کا رَبّ مَحْمُوْد (یعنی تعریف کیا گیا) ہے اور آپ مُحَمَّد (یعنی تعریف کئے گئے ہیں)۔ آپ کا رَبّ اَوَّل و آخر، ظاہِرو باطِن ہے اورآپ بھی (اپنے رب کی عطا سے) اَوَّل و آخر،ظاہِر وباطِن ہیں۔([1])  

ہم آخری نبی کے آخری اُمَّتی ہیں

اے عاشقانِ آخری نبی! اللہ پاک کا ہم گنہگاروں پر بڑا فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اُمَّتی بنایا، الحمد للہ! ہمارے پیارے پیارے آقا، مکے مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سارے رسولوں اور نبیوں سے اَفْضَل ہیں اور اللہ پاک کی رحمت سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں آپ کی اُمَّت پچھلی تمام اُمّتوں سے بہتر ہے۔

یومِ ختمِ نبوت اور تحقیقاتِ رضا

اے عاشقانِ آخری نبی!   چند دن پہلے ہی  صفر المظفر کی 25 وِیں   یعنی یومِ رضا   گزرا  ہے۔ الحمد للہ! اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ عاشِقِ آخری نبی، عقیدۂ ختمِ نبوت کے عظیم پہرے دار ہیں، سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے جس طرح دِیگر عقائد و اَعْمال، تفسیر و حدیث، فقہ و تَصَوُّف


 

 



[1] ... فتاویٰ رضویہ،جلد:15،صفحہ:663 ملتقطًا۔