Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat

الشَّان، بے مثل و بےمثال ہستی ہیں، جن کو رَبِّ کائنات نے خَاتَمُ النَّبِیّٖن (یعنی سب سے آخری نبی) بنا کر بھیجا ہے، اب فرض کیجئے! اگر کوئی دُوسرا مُحَمَّد پیدا ہونا ممکن ہے تو ہم پوچھتے ہیں، وہ دوسرا جو آئے گا،کیا وہ بھی خَاتَمُ النَّبِیّٖن (یعنی سب سے آخری نبی )ہو گا یا نہیں ہو گا؟ اگر کہو کہ وہ خَاتَمُ النَّبِیّٖن نہیں ہو گا،پِھر تو مُحَمَّدِ مصطفےٰ نہ ہوا، اگر کہو کہ وہ خَاتَمُ النَّبِیّٖن بھی ہو گا، پِھر ہمارے آقا و مولیٰ،مُحَمّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آخری نہ رہے، کیونکہ آخری صِرْف ایک ہی ہوتا ہے، لہٰذا ثابِت ہو گیا کہ رَبِّ کائنات نے صِرْف ایک ہی مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بنائے ہیں، نہ آپ سے پہلے کبھی کوئی آپ جیسا ہوا، نہ آپ کے بعد کوئی آپ جیسا ہو سکتا ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

عقیدۂ ختمِ نبوت کیا ہے؟

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہیں۔ اسلام میں عقیدۂ ختمِ نبوت کیا ہے؟ اور اس کی اہمیت  کیا ہے؟ اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے یہ بھی ہمیں سمجھایا، آپ کے فرامین کا خُلاصہ ہے: جب سے احمدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے، اس وقت سے لے کر قیامت تک کوئی بھی شخص کسی بھی لحاظ سے کسی بھی زمانے میں، ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں میں، کائنات  کے کسی بھی خطّے میں کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا۔

اور اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: اسلام میں جس طرح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ایمان رکھنا


 

 



[1] ...فتاویٰ رضویہ،جلد:18،صفحہ: 28 خلاصۃً (مکتبہ غوثیہ کراچی)۔