Book Name:Rah e Najat
یعنی اسلام سے ہٹ کر کسی دِین، کسی مذہب، کسی بات، کسی نظریے، کسی فلسفے کی جب کوئی وِیْلِیُو ہی نہیں ہے، جب وہ آخرت میں قبول ہی نہیں ہے، نجات دے ہی نہیں سکتا تو اس دِین، مذہب، نظریے کو اپنانے کا کیا فائدہ...؟ اسلام سے ہٹ کر چاہے ہزاروں حَسِیْن ملیں، ہم نے یار بدلنا ہی نہیں ہے، یعنی ہم نے کوئی اور بات نہ سننی ہے، نہ ہی اس کی طرف مائِل ہونا ہے۔ صِرْف اِسْلام...!! بَس! بات ختم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج کل رَیْشنَل اِزْم (یعنی عقل پرستی ) کا فتنہ بھی بڑا عام ہے۔ ویسے یہ بہت پُرانا فلسفہ ہے۔ شاید بہت سارے لوگ اس فلسفے کو جانتے ہی نہ ہوں لیکن اب آ کر اس کے اَثَرات بہت عام ہو رہے ہیں، جسے دیکھئے! اپنی عقل کی بات کرتا ہے، دِینی اَحْکام کے مقابلے میں اپنی سمجھ کی بات کی جاتی ہے*کسی کو سُود کا حرام ہونا سمجھ نہیں آتا*کوئی کہتا ہے: اسلام نے پردے کا حکم کیوں دیا؟*کوئی کہتا ہے: وراثت میں عورت کا آدھا حصّہ کیوں ہے؟*بعض نادان خواتین کو شکوہ ہوتا ہے کہ مرد کو حاکمیت کیوں دی گئی؟*مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے تو عورت کو کیوں نہیں ہے؟*عورتوں پر پابندیاں اسلام نے کیوں لگائی ہیں؟ وغیرہ وغیرہ کئی ایک دِینی مسائِل ہیں، جو لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتے، جب سمجھ میں نہیں آتے تو ان پر عَمَل نہیں کرتے بلکہ بعض نادان تو ضِدْ اور ہٹ دھرمی پر اُترتے ہیں، اس سے اِنْکار کی طرف بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اللہ پاک