Book Name:Rah e Najat
آنکھوں دیکھی حقیقت پر نہ جاؤ! میرے فرمان پر بُنیاد رکھو! آج اگر تم میرے فرمان پر آنکھیں بند کر لیتے تو میں مانگتا جاتا اور تم دیتے جاتے، بکری کی دستیاں کبھی ختم نہ ہوتیں۔ الله پاک ہمیں ایسا پختہ اِیمان، پکّا یقین رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
پیٹ جھوٹا، اللہ پاک کا فرمان سچّا ہے
بخاری شریف میں روایت ہے، ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میرے بھائی کا پیٹ چل رہا ہے (یعنی اسے دَسْت آ رہے ہیں)۔
سُبْحٰنَ اللہ! صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کے انداز دیکھئے! پیٹ چل رہا ہے، دَسْت آ رہے ہیں تو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے لیکن صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم جانتے تھے کہ سب طبیبوں کے طبیب اللہ پاک کے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی ہیں، جو دِلوں کو بُری عادتوں سے شفا دے سکتے ہیں، ظاہِری بیماریوں سے بھی نجات بخش سکتے ہیں۔
خیر! ان صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے اپنے بھائی کی بیماری کے متعلق عرض کیا، محبوبِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اسے شہد پِلاؤ! وہ واپس گئے، اپنے بھائی کو شہد پِلایا۔ اب مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا، یعنی پہلے سے زیادہ دَسْت آنا شروع ہو گئے۔ پِھر حاضِر ہوئے، محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پِھر فرمایا: اسے شہد پِلاؤ! واپس گئے، دوبارہ شہد پِلایا۔ مسئلہ اور بھی بڑھ گیا۔ تیسری بار حاضِر ہوئے، عرضی پیش کی، پِھر یہی ارشاد ہوا، واپس گئے، اَور شہد پِلا دیا۔ مسئلہ اور بھی زیادہ بڑھ گیا۔ چوتھی بار پِھر حاضِر ہوئے، درخواست