Rah e Najat

Book Name:Rah e Najat

دینا۔ یہ عقل پرستی ہے اور یہ بہت ہی بُری چیز ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہیومن اِزْم (Humanism) بےعقلی کی تازہ مثال

آج کے ترقی یافتہ دَور میں دیکھئے! جو بےدِین ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ ہم الہامی ہدایت (Divine Guidance) کے بغیر بھی اپنے معاملات کو سنوار سکتے ہیں، جیسے: ہَیُومَنْ اِزْم (Humanism) ہے۔ الحاد ہے، ڈِی اِزْم (Deism) وغیرہ ہے، انہوں نے انسان کو جانور سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ ان کا ماننا ہے کہ جس طرح دیگر جاندار اس کائنات کا حصّہ ہیں، اسی طرح انسان بھی اس فطرتی کائنات کا ایک حِصَّہ (Part of Natural world) ہے۔

یہ ہے عقل کی رَسائی...!! وہ نام نہاد عقل مند جن کا دعویٰ ہے کہ ہمیں دِین کی ضرورت نہیں، ہمیں عقل ہی کافی ہے، یہ اُن کا حال ہے، ابھی تک خُود کو بھی نہ پہچان سکے، خود کو ایک جانور سے زیادہ کچھ نہ سمجھ سکے....!! یہ صِرْف دِین ہے جس نے آج کے ترقی یافتہ دَور میں نہیں بلکہ ہزاروں سال پہلے بتا دیا تھا کہ اِنْسان جانوروں کی طرح اس فطرتی کائنات کا حصّہ نہیں بلکہ اس کائنات میں اللہ پاک کا خلیفہ ہے۔ رَبِّ کریم نے انسان کو اس زمین کا رکھوالا بنایا ہے۔ بڑی سادہ سی مثال سے اپنی بات کو واضِح کروں؛ ہمارے ہاں جب گرمیاں آتی ہیں تو بہت ساری پوسٹیں وائِرل ہونا شروع ہو جاتی ہیں، لوگ ایک دوسرے کو ترغیب دِلاتے ہیں کہ ”گرمی ہے، ننھی چڑیوں، ننھے پرندوں کے لئے پانی بھر کر رکھیں تاکہ بیچارے بےزبان پیاس سے تڑپ کر مر نہ جائیںالحمد للہ! بہت سارے لوگ ایسا کرتے ہیں، جو نہیں کرتے، انہیں بھی کرنا چاہئے۔ میں جس طرف تَوَجُّہ دِلانا چاہتا