Book Name:Rah e Najat
سُبْحٰنَ اللہ! کلمہ پڑھنے والے مسلمان کی بھی کیا شان ہے...!! وہ بال سے باریک، تلوار کی دھار سے تیز پُل صِراط، جس پر سے ہر ایک کو گزرنا ہی گزرنا ہے، جب غیر مسلم اس پر سے کٹ کٹ کر جہنّم میں گِر رہے ہوں گے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بندۂ مؤمن اس پر سلامتی کے ساتھ گزر جائے گا۔ اِمامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں نا
پائے کوباں پُل سے گزریں گے تری آواز پر رَبِّ سَلِّم کی صدا پر وَجْد لاتے جائیں گے([1])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!آپ کے دیوانےپُل صراط سے آپ کی رَبِّ سَلِّم کی صدا پر وجد کرتے، ایڑیاں مارتے، کیف و مستی کے عالم میں گزر جائیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، اللہ پاک نے مَحض اپنے کَرم سے ہمیں اِیْمان کی دولت سے نوازا ہے، یقیناً یہ بہت بڑی بلکہ سب سے بڑی عِنَایت ہے۔ ساری فضیلتوں، ساری عِنایتوں، ساری نعمتوں کی اَصْل ہی ایمان ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، تب بندہ اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا حقدار ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، بندہ کامیاب ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، بندہ جنّت کا حقدار بن جاتا ہے، اللہ پاک ایمان والوں پر خاص کرم فرماتا ہے*ایمان والے کو پاکیزہ زندگی عطا کی جاتی ہے*ایمان والے کی نیکیاں قُبُول کی جاتی ہیں*ایمان والے کے گُنَاہ مُعاف کئے جاتے ہیں*ایمان والے کی قبر جنّت کا باغ بنتی ہے*ایمان والے کو رَاحت و سُکون نصیب ہوتا ہے*اور ایمان والا ہی ہے جس