Book Name:Rah e Najat
مسئلہ...!! پیسہ کمانا کیسے ہے؟ خرچ کیسے کرنا ہے؟ یہ مسئلہ بھی صدیوں تک زیرِ بحث رہا مگر عقل اس کا کوئی حل نہیں نکال سکی، مَارْکَسْ اِزْم، کِیْپِٹَل اِزْم وغیرہ کتنے کتنے انقلاب آئے، کیسی کیسی تحریکیں اُٹھیں مگر مسئلہ وہیں کا وہیں ہے، جو غریب تھے، مزید غریب ہوئے جاتے ہیں، جو امیر تھے، امیر تَر ہوئے جاتے ہیں، یہ صِرْف اسلام ہے، جس نے اس مسئلے کا حل دیا، تاریخ گواہ ہے، ”حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے اڑھائی سالہ دورِ خلافت میں اسلامی نظام نافِذ فرمایا تھا، معاشرہ اس قدر ترقی پر پہنچ گیا تھا کہ کوئی زکوٰۃ کا حقدار نہیں ملتا تھا۔“([1])
غرض ہزاروں مسئلے ہیں جن پر انسان نے صدیوں تک مغز ماری کی، عقل لڑائی مگر کوئی حل نہیں نکال سکا، یہ دِین ہے، اللہ پاک کی بھیجی ہوئی ہدایت ہے، جس نے ان مسئلوں کا بہت بہترین حل دِیا ہے۔ یہ سب تاریخی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اس دُنیا میں انسان دِین اور شریعت کا محتاج ہے، انسان پابند ہے کہ خُود کو مکمل طور پر اللہ و رسول کے حوالے کر دے، پِھر ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارے، اپنے گھر، اپنے کاروبار، اپنے تمام معاملات میں شریعت کو معیار بنائے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت میں انتہائی کامیابی اور ترقی پائے گا۔ اگر انسان نے ایسا نہ کیا تو پِھر دُنیا میں اگرچہ کچھ عرصہ عیش کر بھی لے مگر آخرت میں بہت ذِلّت کا سامنا ہو گا۔
منقول ہے: ایک شخص تھا، اسے جوانی ہی میں بادشاہت مل گئی۔ اب اسے کچھ پریشانی ہوئی کہ آخر میں اس نوعُمْری میں، تجربے کی کمی کے ساتھ اتنی بڑی سلطنت کیسے