Book Name:Rah e Najat
*تسبیحِ فاطمہ پڑھ کر سوئے کہ ایسا کرنے والا صبح خوش خوش اٹھے اور دیگر بے شمار فوائد حاصل ہوں گے*دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف (سورۂ اخلاص، فلق اور ناس )ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دم کر کے سر اور چہرہ اور سینےاور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے ۔ پھر دوبارہ ، تیسری بار اِسی طرح کیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر بلا سے محفوظ رہیں گے ۔([1])
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
مانگو آ کر دُعا پاؤ گے مُدَّعا در کرم کے کھلیں، قافلے میں چلو
ہے نبی کی نظر، قافلے والوں پر پاؤگے راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔