Book Name:Rah e Najat
*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ عِلْم سیکھنے سے آتا ہے([1]) *دورِ حاضِر کی بُرائیوں میں ایک بڑی بُرائی یہ بھی ہے کہ لوگ عِلْمِ دِین سے دُور ہوئے جا رہے ہیں *دِینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے *پہلے کے لوگ دِینی کتابوں سے بہت دِلچسپی رکھتے تھے *دِن رات کتابیں پڑھتے تھے *لہٰذا ان کے پاس دِینی معلومات بھی وافَر ہوتی تھیں اور *زِندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔
*الحمد للہ! *عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی گھر گھر عِلْمِ دین کی روشنی پہنچا رہی ہے *بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کی خصوصیت ہے کہ آپ خُود بھی عِلْمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقانِ رسول کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا شوق دِلاتے ہیں *آپ ہرہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں*مختصر رسالہ ہوتا ہے*چندمنٹوں یا کچھ گھنٹوں میں پڑھا جاتا ہے۔
*آپ بھی پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہو گا *دِینی معلومات بڑھیں گی *عِلْمِ دِین سیکھنے کا ثواب ملے گا *دِینی کتاب پڑھنے سے دِماغ بھی کھلتا ہے *نظر وسیع ہوتی ہے *حکمت ملتی ہے *سوچ پاکیزہ ہوتی ہے اور *زِندگی میں نکھار آجاتا ہے *جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق کتاب پڑھنے سے دِماغی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔
ہر ہفتے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نِیّت کر لیجئے! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ ہفتہ واررسالہ پڑھنے والوں کو مختلف دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں، ہم ہفتہ وار رسالہ پڑھیں تو کیا معلوم اللہ پاک کےنیک بندے، ولئ کامِل کی زبان سے نکلی