Rah e Najat

Book Name:Rah e Najat

اے عاشقانِ رسول ! سونے سے پہلے بستر کو اچھی طرح جھاڑ لیجئے تاکہ کوئی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے * سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا،ترجمہ، اے اللہ پاک! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) *دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب اور عشاکے درمیان میں سونا مکروہ ہے *دوپہر کو قَیْلُولہ(یعنی کچھ دیر لیٹنا) مستحب ہے *سونے میں مستحب یہ ہے کہ با طہارت سوئے کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رخسار (یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر *سوتے وقت قبر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا سوا اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہوگا *سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل و تسبیح و تحمید پڑھے(یعنی لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ، سُبْحَان َاللہِ، اور اَلْحَمْدُللہِ کا ورد کرتا رہے)یہاں تک کہ سو جائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اسی پر اٹھتا ہےاور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اسی پر اٹھے گا *جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے:اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ، ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا ہےاور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے *جب لڑکے اور لڑکی کی عمر 10سال کی ہو جائے تو ان کو الگ الگ سلانا چاہیے بلکہ اس عمر کا لڑکا اتنے بڑے (یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے) مردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے *لڑ کا جب حدِ شہوت کو پہنچ جائے تو وہ مرد کے حکم میں ہے *نیند سے بیدار ہو کر مسواک کیجئے *رات میں بیدار ہو کرتہجد ادا کیجئےتو بڑی سعادت کی بات ہے۔([1])فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔([2])


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:38ـ40۔

[2]...مسلم، کتاب الصیام، باب:فَضْلِ صَوْمِ الْمُحَرَّم، صفحہ:424، حدیث:1163۔