Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

اور علم و معرفت کے آفتاب ہیں۔ آپ کی زندگی تقویٰ، زہد، عشقِ الٰہی اور خدمتِ خلق سے عبارت ہے۔ مکتبۃ المدینہ نے آپ کی سیرتِ طیبہ پر ایک نہایت جامع اور ایمان افروز رسالہ فیضان سلطان باہو  شائع کیا ہے، آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے  30روپے میں قیمتاً طلب  فرمائیں  ۔خود بھی مطالعہ فرمائیں! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیں!

یومِ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی مناسبت سے مکتبۃُ المدینہ پیش کر رہا ہے خصوصی فیضان صدیق اکبر پیکج ، اس پیکج میں شامل ہیں :8 بڑے اور 2 چھوٹے رسائل کے ساتھ ایک پمفلٹ ، صرف 200 روپے  مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے   میں قیمتاً طلب  فرمائیں  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

کم کھانا سُنَّت ہے

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جب بندہ اپنے کھانے میں کمی کرتا ہے تو اُس کا سینہ نُور سے بھر دیا جاتا ہے۔ ([2])


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:35،حدیث:469۔