Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

کرنے کا کہتے ہو، سامنے والے کو بھی تو دیکھو...!! اُس نے میرے ساتھ یہ کیا، میرے ساتھ وہ کیا، مجھے اتنی تکلیفیں پہنچائیں...!! آخر بندہ صبر کرے بھی تو کب تک کرے، کہاں تک کرے؟ بندہ برداشت کرے بھی تو کتنی کرے؟

جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں، ان سے  سُوال ہے:*کیا آپ کو کسی نے کنویں میں ڈالا ہے؟*کیا آپ کو غُلام بنا کر بازار میں فروخت کیا گیا ہے؟*کیا کسی کی وجہ سے آپ کو جیل میں سالہا سال بے گُنَاہ رہنا پڑا ہے؟*کیا کسی کی وجہ سے آپ کو اپنے والدین سے 30 سال تک جُدا رہنا پڑا ہے؟ اللہ پاک کے نبی حضرت یُوسُف عَلَیْہ ِالسَّلام کے ساتھ یہ سب کچھ ہوا*آپ کو کنویں میں بھی ڈالا گیا*آپ آقا تھے مگر آپ کو غُلام کے طَور پر فروخت بھی کیا گیا*آپ بےگُنَاہ ہوتے ہوئے جیل میں بھی رہے*والِدِ محترم کے ساتھ شدید محبّت کے باوُجُود 30 سال ان سے جُدا بھی رہے، اس سب کے باوُجُود آخر میں آپ کی زبان مبارَک پر جانتے ہیں کیا جملے تھے؟ آپ کے بھائی جب شرمندگی کے ساتھ آپ کے سامنے حاضِر تھے، وہ ڈر رہے تھے کہ ناجانے آج ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو گا۔ حضرت یُوسُف عَلَیْہ ِالسَّلام نے بڑے اطمینان سے فرمایا:

لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ- (پارہ:13، سورۂ یوسف:92)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے حِلْم ...! یہ ہے برداشت...!! ہمیں چاہئے کہ ہم بھی حِلْم اپنائیں، برداشت اپنائیں، غُصّے میں بپھرنا نہیں بلکہ مُعَاف کر کے ثواب کمانا سیکھیں۔

حِلْمکے فضائل پر احادیثِ کریمہ

اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی حِلْم اپنانا چاہئے!*حِلْم والا اللہ پاک کا پسندیدہ اور