Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai
صبرکے ساتھ کامیابی کا انتظار کیجئے! ثواب ملے گا*حالات بےقابُو ہو گئے، صبر کے ساتھ انتظار کیجئے! ثواب ملے گا۔ غرض کہ کوئی بھی مشکل ہے، پریشانی ہے، ناکامیوں کا مُنہ دیکھنا پڑ رہا ہے، صبر کیجئے! صبر کے ساتھ آسانی ملنے کا انتظار کیجئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب ملے گا۔
حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مؤمن کا حال عجیب ہے، اس کا سارا مُعَاملہ ہی بھلائی والا ہے، جب اسے خوشی ملتی ہے تو شکر کر کے ثواب کمال لیتا ہے، جب مشکل، پریشانی، مصیبت آتی ہے تو صبر کر کے ثواب کما لیتا ہے۔([1])
چُپْ رِہ سِیْں تَا مَوتِی مِلْ سَنْ، صَبْر کَرِیْں تَا ہِیْرے
پَاگَلَاں وَانْگُوْں رَوْلَا پَاوِیْں، نَہ مَوْتِی نَہ ہِیْرے
وضاحت:اگر تکلیفوں پر خاموشی کے ساتھ صبر کرتے رہے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ثواب بھی ملے گا اور انعام بھی، اور اگر بے صبری کا مُظاہِرہ کیا، تو تکلیف جانے سے رہی ، اُلٹا ثواب بھی ہاتھ سے جاتا رہے گا ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، اَفْضَلُ الْعِبَادۃِ اِنْتِظَارُ الْفَرْجِ یعنی آسانی کا انتظار کرنا اَفْضَل عِبَادت ہے۔
حیرت کی بات ہے، اس انتظار کو اَفْضَل عِبَادت کیوں کہا گیا؟ امام ترمذی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس کی بڑی ایمان افروز حکمت لکھی ہے، فرماتے ہیں: جو بنده صبر کے ساتھ، دِلی