Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

وضاحت:اگر اللہ پاک کو یہی منظور ہے کہ میں آزمائش میں رہوں ،پھر مجھے راحت کی کوئی ضرورت نہیں، میں اللہ پاک کی رضا پر راضِی ہوں۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے اللہ والوں کی...!! اس سے پتا چلا؛*مشکل آئے *پریشانی آئے*تکلیف آئے*غربت آئے*بیماری آئے*کچھ بھی ہو*نظر رَبِّ کریم کی طرف رکھئے! برداشت کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی بلکہ تکلیف ہی میں مزہ آنے لگ جائے گا۔

جو رَبّ نے چاہا، وہ ہُوا...!!

حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ صحابئ رسول ہیں، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے خادِمِ خاص ہیں، آپ فرماتے ہیں: میں نے 10 سال پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں گزارے، ان سالوں میں ایک بار بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ نہیں فرمایا: اے انس! یہ کام کیوں کیا؟ نہ یہ فرمایا کہ یہ کام کیوں نہیں کیا؟([1]) مزید فرماتے ہیں: اگر کبھی مجھ سے کوئی نقصان ہو جاتا، کوئی برتَن وغیرہ گِر کر ٹُوٹ جاتا، اس پر گھر میں کوئی مجھے ڈانٹنے لگتا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرماتے: اسے چھوڑ دو!فَاِنَّہٗ لَوْ قُضِيَ شَيْءٌ لَكَانَ اگر کچھ اور مقدر میں ہوتا تو وہ ہوتا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ بڑے کمال کی بات ہے، ہمارے ہاں گھروں میں ان باتوں پر اچھے خاصے جھگڑے ہو جاتے ہیں*بچے کے ہاتھ سے برتَن چُھوٹ کر گِرا، ٹُوٹ گیا، اس پر مائیں غُصّہ ہو جاتی ہیں، والدین ڈانٹنا شروع کر دیتے ہیں*غلطی سے چائے ہاتھ سے چُھوٹ کر


 

 



[1]...بخاری،کتاب الادب،باب حسن الخلق و السخاء...الخ،صفحہ:1504،حدیث :6038۔

[2]...مکارم الاخلاق للخرائطی، جلد:1، صفحہ:203، حدیث:71۔