Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai
سلطانِ باہو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذکرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو!ہر سال یکم جُمَادَی الْاُخْرٰی کو سلطان العارفین، ولیِّ کامل حضرت سخی سلطان باہو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکا یومِ عرس منایا جاتاہے ، آئیے اسی مناسبت سے ان کا کچھ تذکرہ سنتے ہیں*آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی ولادت رمضانُ المبارک1039ھ کو شورکوٹ( پنجاب، پاکستان) میں ہوئی* والدِ محترم حافِظِ قرآن ،عالمِ دین ،نیک سیرت اور پابندِ شریعت تھے جبکہ والدہ ماجدہ اللہ پاک کی ولیّہ تھیں* سلسلۂ نسب 29 واسطوں سے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچتا ہے* تعلیم وتربیت نیک سیرت والدہ کی آغوش میں ہوئی *زندگی کااکثر حصّہ مختلف علاقوں کا سفر کر کے مخلوقِ خدا کو نیکی کی دعوت دیتے بسر ہوا *اللہ پاک نے آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو زبردست تحریری صلاحیتوں سے نوازا تھا،آپ نے تقریباً 140 کُتب تحریر فرمائیں *آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نصیحتوں سے بھرپور پنچابی شاعری کو بہت شُہرت حاصل ہے *63 سال کی عمرمیں شبِ جمعہ یکم جُمادَی الاُخریٰ 1102ھ کو وصال فرمایا *مزار مبارک قصبہ دربارِ سُلطان باہونزدگڑھ مہاراجہ (تحصیل شور کوٹ جھنگ، پاکستان) میں ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :مدنی قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو!فیضانِ اولیا لوٹنے!با اخلاق و با کردار، سنتوں کا پابند عاشقِ رسول بننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں