Book Name:Kamyabi Pane Ke Teen Nuskhe
رہا ہو گا، فرشتے آگ اور لوہے کے گُرْزَوں(Iron Rods) سے اُسے ہانک رہے ہوں گے، وہ نوجوان ایک ہزار سال تک اَلْاَمَان! اَلْاَمَان! پکارتا رہے گا لیکن اُس کو اَمَان نہیں دی جائے گی، پھر اس نوجوان کو ایک ہزار سال کے بعد ربِّ قَہَّار کی بارگاہ میں پیش کر دیا جائے گا، اللہ پاک عذاب کے فرشتوں کو حکم دے گا کہ اسے مُنْہ کے بَل جہنم میں ڈال دو! حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام کا یہ بیان سُن کر حضورِ اکرم ،نورِ مُجَسَّم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اے جبریل ( عَلَیْہِ السَّلَام )! یہ کون ہو گا؟ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !یہ آپ کا ایک امتی ہو گا ۔ فرمایا:اس کا گناہ کیا ہو گا ؟ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! یہ وہ بد نصیب ہے، جس کی زندگی میں رَمضان شریف تو تشریف لایا مگر اس نے تَوبہ و اِسْتِغْفَار کی بجائے ماہِ رمضان کو گُنَاہوں میں گزاردیا ۔ ([1])
اللہ پاک کی پناہ...! اللہ پاک ہمیں ایسے انجام سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
تراویح اور نمازوں میں، کمی ہو گی نہ روزوں میں
کرو مِل کر یہ نیّت، ماہِ رمضان آنے والا ہے
رہوں قائِم میں توبہ پر، خُدایا فضل ایسا کر
گُنَاہوں سے دے نفرت، ماہِ رمضان آنے والا ہے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد